وفاقی سیکریٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ اویس منظور سمرا کا جاری ترقیاتی منصوبہ سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کا دورہ

گلگت : ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے و فوکل پرسن ساجد ولی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق

وفاقی سیکریٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ اویس منظور سمرا نے جاری ترقیاتی منصوبہ سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شفقت حسین نے سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی اور ماسٹرپلان گلگت سٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی سیکریٹری نے عوامی نوعیت کے اس اہم منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پراجیکٹ کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایات دی کہ منظور شدہ پلان کے مطابق اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کو مقررہ وقت میں جلد از جلد مکمل کیاجائے اور کام کے دوران عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

وفاقی سیکریٹری نے مزید کہا کہ یہ میگا منصوبہ گلگت شہر کے لوگوں کو صاف ستھرا اور حفظان صحت کے لئے ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

اس موقعے پر ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے آفیسران، کنسلٹنٹ فرم کے انجینئرز، جی بی آر ایس پی کے سوشل مبلائزنگ ٹیم اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں