حسن نصر اللہ شہادت،گلگت سمیت ملک بھر میں مظاہرے، بلتستان میں شٹر ڈاون ہڑتال
گلگت+سکردو, اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر گلگت، سکردو، نگر، ہنزہ، استور سمیت جگہ جگہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے، شرکاءنے اسرائیل و امریکہ کے خلاف اور مقاومتی تنظیم حماس اور حزب اللہ ک حق میں شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج مظاہروں اور ریلیوں میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ امامیہ جامع مسجد گلگت سے بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ جامع مسجد گلگت سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکا نے یو این او آبزرور آفس جوٹیال کے باہر پہنچ کر شدید نعرے بازی کی مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی طرف سے اقوام متحدہ آبزرور گلگت بلتستان کو مزمتی قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملت جعفریہ گلگت بلتستان لبنان کے مظلوم عوام کے خلاف بربریت اور بیت المقدس کے محافظ سید حسن نصراللہ کی المناک شہادت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ مکروہ فعل عالمی طاقتوں کے چہرے پر بدنما داغ ہے خصوصا اقوام متحدہ جو کہ سامراجی قوموں کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے۔سید حسن نصراللہ مزاحمت، جرات اور فلسطین کے کاز کے لئے غیر متزلزل حمایت کی علامت تھے۔ ان کی میراث ان لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی جو آزادی اور وقار کے لئے لڑ رہے ہیں۔انجمنِ امامیہ گلگت بلتستان فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ہم فلسطین اور لبنان کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اسرائیلی جارحیت کے باعث بہت زیادہ مصیبتیں برداشت کی ہیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی علاقوں پر قبضے کو فوری طور پر ختم کیا جائے، غزہ پر محاصرہ ختم کیا جائے، اور لبنانی عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے تاکہ وہ امن اور عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ریلی کے شرکا سے صدر انجمن امامیہ گلگت ساجد علی بیگ نے کہا کہ مسلمان آپس میں اتحاد و اتفاق کے زریعے صہیونی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کرے صہیونی طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور دین اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لہزا میری تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔ حزب اللہ کے سربراہ عالم اسلام کے عظیم لیڈر حسن نصراللہ کی المناک شہادت کے سوگ میں بلتستان کے چاروں اضلاع میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی سکردو میں تمام دکانیں مارکیٹیں بند رہیں شاہراہوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جگہ جگہ پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی سکردو بھر سے ہزاروں لوگ صبح سویرے مرکزی جامع مسجد سکردو میں جمع ہوئے نماز ظہرین کے جامع مسجد سے ہزاروں لوگوں نے ریلی نکالی تھورگو حسین آباد سے بھی پیدل سکردو پہنچے ادھر انجمن امامیہ بلتستان نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا اور کہاہےکہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں ازلی دشمن ہے ان ممالک کی مصنوعات کی خریدوفروخت کسی بھی صورت میں جائز فعل نہیں ہوگا یہ ممالک اپنی مصنوعات ہمیں بیچ کر ان پیسوں سے ہمیں مارنے کیلئے ٹیکنالوجی خرید رہے ہیں ہمیں بحیثیت مسلمان اپنے دشمنوں کے ساتھ سوشل بائیکاٹ کرنا ہوگا یادگار چوک پر عالم اسلام کے عظیم لیڈر حسن نصراللہ پر اندوہناک حملے کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی سید علی رضوی شیخ ذوالفقار علی انصاری شیخ احمد ترابی شیخ زاہد علی زاہدی اور دیگر نے کہاہےکہ سید حسن نصراللہ عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے ان کی شہادت پر پوری امت مسلمہ سوگوار ہے مگر مسلمانوں کے حوصلے بلند ہیں یہ کبھی مایوس نہیں ہیں شہید کے جانشین حسن نصر اللہ کے نقش پر چلتے ہوئے اسرائیل کی نابودی اور بیت المقدس کی آزادی تک جنگ جاری رکھیں گے ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے شہادت ہمارا ورثہ ہے ہم جان دیں گے مگر بھاگنے والے نہیں ہماری تاریخ بہادری شجاعت اور سخاوت سے بھری ہے مسلمانوں کو آپس کی رنجشیں دور کرنا ہونگی ورنہ ہمارے دشمن ہمیں چن چن کر ماریں گے۔ ضلع شگر کے عوام بھی امریکہ اور آسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے بالائی علاقوں باشہ ،تسر،برالدو،داسو ،الچوڑی ،چھورکاہ ،گلاب پور ودیگر علاقوں سے عوام انجمن امامیہ کی کال پر عوام سید عباس الموسوی اور سید طحہ الموسوی کی قیادت میں عوام ریلی کی شکل میں ضلعی ہیڈ کوارٹر پہنچے راستے میں چھوٹے جلوس بھی ریلی میں شامل ہوگئے ریلی خانقائے معلی سے حسن شہید چوک سے ہوتی ہوئی مرکزی حسینی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی شگر کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی امریکہ اور آسرائیل مردہ باد کے نعروں سے شگر کی فضا گونج اٹھی۔