بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوج اتار کر قبضہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
اکتوبر یوم سیاہ کشمیر: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا اسمبلی میں خطاب، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی مذمت
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گُلبر خان نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوج اتار کر قبضہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین، گلگت بلتستان اور پاکستان ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ نے رکن اسمبلی جمیل احمد کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ فتح اللہ خان ان کے اچھے ساتھی تھے، تاہم وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے جمیل احمد، ان کی پارٹی اور ان کے حلقے کے عوام کو مبارکباد دی اور اسے ایک جمہوری عمل قرار دیا۔
اسمبلی میں اپوزیشن رکن جاوید علی منوا کے خطاب کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاوید علی منوا انتہائی قابل ہیں اور وہ ان کی صلاحیتوں کے معترف بھی ہیں، لیکن جاوید علی منوا ہمیشہ منفی سوچتے ہیں۔ اس پر ایوان اور گیلری میں موجود مہمانوں اور ممبران کی جانب سے قہقہے بلند ہوئے، جس نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔