دیامر: حادثے کے 33 زخمی چلاس ہسپتال منتقل، 3 اموات کی تصدیق

دیامر: حادثے کے 33 زخمی چلاس ہسپتال منتقل، 3 اموات کی تصدیق

دیامر کے علاقے میں مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 16 زخمیوں کو ریسکیو کرکے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ دیامر، شکور احمد، نے بتایا کہ وہ خود زخمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام میڈیکل اسٹاف کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں مسافر بس کا ڈرائیور جاں بحق ہو چکا ہے، اور متعدد زخمیوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی طور پر 4 اموات کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، تاہم اب 3 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق خون عطیہ کرنے کے لیے دیامر کے عوام کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ چکی ہے، جس سے زخمیوں کو بروقت خون فراہم

کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

بس حادثہ, ڈرائیور نے بس کنڈکٹر بچے کے حوالے کی تھی، زخمی مسافر کا دعویٰ

دیامر میں پیش آنے والے مسافر بس حادثے کے حوالے سے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بس میں موجود ایک زخمی مسافر نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے سے قبل ڈرائیور نے بس چلانے کی ذمہ داری ایک بچے کو دی تھی، جو بس کا کنڈکٹر بھی تھا۔

یہ دعویٰ اگرچہ ابھی تصدیق طلب ہے، لیکن اگر یہ درست ثابت ہوا تو حادثے کی وجوہات اور ذمہ داری کے حوالے سے اہم سوالات اٹھائے گا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، اور متعلقہ حکام ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں