گلگت بلتستان میں مجھے جو احترام اور عزت ملی ہے میں یاد رکھوں گا،مشیر وزیراعظم شبیر احمد عثمانی

گلگت : وزیراعظم پاکستان کے مشیر شبیراحمدعثمانی نے کہا ہےکہ ترقی کا راز پائدار امن اور یکجہتی میں ہے۔وحدت امت کانفرنس میں شرکت کرنے سمیت تمام مکاتب فکر کے اکابرین سے ملاقاتیں کی ہیں گلگت بلتستان میں مجھے جو احترام اور عزت ملی ہے میں یاد رکھوں گا ۔ گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی وفاق کی ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ وزیراعلی گلگت بلتستان کی ملاقات کے ثمرات جلد سامنے آئنگے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کو ترقی دینے سمیت ٹیلی کمیونی کیشن اور شاہراہوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ افواج پاکستان کے خلاف بکواس کرنے والوں کو سمجھانا ہوگا حکومت اور اداروں کا ساتھ دئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نھیں۔گلگت بلتستان کے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کروں گا۔ وزیراعظم کے مشیر نےکہا کہ میں عام آدمی ہوں لوگوں سے ملکر خوشی محسوس کرتا ہوں ہوٹل میں صرف سونے کیلئے آتا ہوں۔ میں سب سے کم تر ہوں ہر شخص مجھ سے بہتر ہےایک سوال کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہاں کا اک اک مثئلہ وزیراعظم تک پہنچاونگا۔وزیراعظم سے ملنا اور ان کی توجہ حاصل کرنا میرے لئے مشکل نھیں وزیراعظم میرے بھائیوں کی طرح ہیں میرا ان سے زاتی تعلق ہے۔ گلگت بلتستان کے کئی لوگوں سے میرا پرا تعلق ہے۔نیت کرکے جاونگا کہ اسلام آبادجاکر جی بی کیلئے کچھ کروں۔ ایک اور سوال کے جواب میں شبیراحمدعثمانی نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت کشمیر میں بھی پارٹی کے زمہ داران میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے جس کا پارٹی کو نقصان آنے والے انتخابات میں ہوگا۔ پارٹی کے اندر اختلاف رائے کو مرحلہ وار ختم کیا جاسکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے میرے لئے سب قابل احترام ہیں میری کوشش ہوگی کہ میں لوگوں کے توقعات پر پورا اتر سکوں۔ انھوں نے گلگت بلتستان کے صحافیوں کو درپش مسائل پر مبنی چارٹر آف ڈمانڈ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف تک پہنچا کر حل کرانے کی یقین دہانی بھی کی۔ وفد میں صدر خالد حسین, سینئر نائب صدر قاسم بٹ اور فنانس سیکریٹری محمدعیسی حلیم شامل تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں