گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جشن آزادی پریڈ گلگت بلتستان پی ٹی وی سمیت تمام نیشنل چنلیز پر براہ راست نشر کی گی

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک آرمی کے زیر اہتمام 77 واں جشن آزادی پریڈ گلگت بلتستان پی ٹی وی سمیت تمام نیشنل چنلیز پر براہ راست نشر کی گی

☆ یہ تاریخی تقریب ہیلی پیڈ گراؤنڈ سے براہ راست نشر کی گی۔جس کو عوام کی کثیر نے وہاب شہید گراؤند اور لالک جان شہید گراؤنڈ

سے بھی براہ راست دیکھا

☆ اس شاندار تقریب میں مہمان خصوصی، کمانڈر10 کورلیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز سمیت گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ ،جناب وزیر اعلی جی بی حاجی گلبر خان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی اور دیگر حکومتی اور سول اعلی حکام نےشرکت کی۔

☆ جشن آزادی پریڈسے خطا ب کرتے ہوئے کمانڈر10 کور لیفٹننٹ جنرل شاہد امتیاز نے کہا کے گلگت بلتستان کی آزادی ہمار اثاثہ اور سرمایہ افتخارہے اور اپنی نوعیت کا اکلوتا کارنامہ ہے جس کا تاج گلگت بلتستان کی غیور اور بہادر عوام نے یکم نومبر 1948کو خود پاکستان کے سر پر سجایا ۔یہ مملکت خدادِ پاکستان سے آپ کی غیر مشروط ، بے مثل اور والحانہ محبت کا مظہر ہے ۔ آپ کے اس عمل نے ہمیشہ کے لیے دشمن کو یہ باور کروایا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ تھا ،ہے اور انشاءاللہ رہے گا۔

☆ پریڈ کی تقریب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کو اپنے

غازیوں اور شہداء پر فخر ہے جس کی قربانیوں کی وجہ سے ہم ایک آزاد ملک میں زندگی گزار ہے ہیں ۔

پریڈ میں پاک فوج، این ا یل آئی سینٹر ،جی بی سکاوٹس ،ویمن پولیس ،جی بی پولیس ، پنجاب رینجرز، کیڈ ٹ کالج سکردو اور کیڈٹ کالج

چلاس کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا ۔

☆ ایس ایس جی کمانڈوز کی فری فال جیمپنگ اور پیراگلا ئیڈنگ اس شاندار تقریب کا حصہ رہی جس کو عوام میں بھرپور پذیرائی ملی ۔

☆ اس کے علاوہ گلگت بلتستان بھر سے آئے ہوئے سکول و کالجز کے بچوں نے مختلف ملی نغمے اور علاقائی نغمے اور ثقافتی رقص بھی پیش کئے اور عوام سے داد وصول کی۔

☆ علاوہ ازیں جی بی کے مختلف اضلاع کے ثقافتی فلوٹ جس میں گلگت ڈویژن ،بلتستان ،استور ڈویژن ، پاکستا ن ،ہائی اچیورز کے فلو

ٹس بھی شامل تھے۔

☆ اس تقریب میں پاک آرمی ، ایس سی او، پولیس ، ریسکیو 1122 اور دیگر ثقافتی سٹالز بھی لگائے گئے۔

☆ پاک آرمی کے زیر نگرانی بلتستان ، دیامر ِاستور،اگلگت بلتستان اور دیگر اضلاع میں بھی آزادی ِگلگت بلتستان کے سلسلےمیں تقریب کا انعقاد ہوا۔

☆ واضح رہے پاک آرمی نے جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی نغمہ، ڈاکومنٹریز اور پبلک سروس میسجز بھی نشر کیے۔

☆ عوام نے پاک آرمی کا شکریہ اداکیا جن کے تعاون سے یکم نومبر کا دِن ایک تاریخی انداز اور شاندار طریقے سے منایا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں