ضلع غذر میں جشن آذادی گلگت بلتستان شایاں شان طریقے سے منایا گیا
غذر : جشن آذادی گلگت بلتستان کو ضلع غذر میں شایاں شان طریقے سے منایا گیا ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام رات 8 بجے کلچر شو اور رات بارہ بجے زبردست آتش باذی کا مظاہرہ کیا گیا،
دن کا آغاذ عبادت گاہوں میں خصوصی دعاؤں سے کیا گیا مرکزی پروگرام سٹی پارک میں منعقد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن اور سپرٹینڈنٹ آف پولیس نے یاد شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ،اس کے بعد قومی ترانے کے ساتھ پرچم کشائی ہوئی ،غذر
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرچم سلامی دی ۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے پروگرام سے مختلف مقررین نے آزادی کی اہمیت کے حوالے سے پیش کئیے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن نے کہا کہ آذادی اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے جس طرح ہمارے آباؤ اجداد نے اس سرذمین کی آذادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہے اور آج ہمارا فرض ہے ہم نے اپنی آزادی اور خطے کی ترقی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار رہیں۔
مرکزی پروگرام کے علاؤہ سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور سکولوں میں پروگرامز منعقد ہوئے۔