یکم نومبر یوم آذادی گلگت بلتستان کو ضلع ہنزہ میں انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ہنزہ:یکم نومبر یوم آذادی گلگت بلتستان کو ضلع ہنزہ میں انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر اہتمام ڈگری کالج علی آباد میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں اسماعیلی پائپ بینڈ کریم آباد نے قومی ترانے کی ساز بجائے جس کے ساتھ مہمان خصوصی محترمہ مہرین فہیم عباسی ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور سکریٹری اسماعیلی ریجنل کونسل شیرعالم و دیگر مہمانوں نے پرچم کشائی کی۔

پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی۔گلگت بلتستان کے آزادی کے مناسبت سے کیک کاٹا گیا ۔

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت پاک سے کیا گیا اس پروگرام میں سول سوسائٹی ،نمبراران ،غازیان ہنزہ،ہنزہ آرٹس کونسل اور ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی ۔مختلف سکولوں اور کالجوں کے بچوں نے نعت اور ملی نغمے پیش کئے۔ اس کے بعد مشہور گلوکار سلمان پارس نے اپنے خوب صورت آواز میں ملی نغمے گا کر شرکاء کو معزوز کی۔ آخر میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے طرف سے طالب علموں میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں