جی بی حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور ہنر سیکھانے کے لیے کام کر رہی ہے، ذبیح اللہ

گلگت: وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز اینڈ کامرس ذبیح اللہ گلگت میں بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کررہے ہیں۔۔۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان قوم کے معمار ہیں پاکستان باالخصوص گلگت بلتستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں،

صوبائی حکومت نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کو کم کرنے سمیت یوتھ کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف منصوبوں میں یوتھ کو آگے لانے کے لئے کام کررہی ہے آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کے لئے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے جبکہ یوتھ لون سکیم سے لیکر یوتھ پالیسی کی منظوری موجودہ صوبائی حکومت کا یوتھ کی ترقی کے لئے دلچسپی کا مظہر ہے۔ ۔۔

معاون خصوصی نے کہا کہ

وزیراعلی حاجی گلبر خان کی قیادت میں صوبائی حکومت یوتھ کے لئے کثیر جہتی اقدامات اٹھا رہی ہے جن کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، تعلیم، ہنر کی ترقی اور جدت پر مبنی پروگرام شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں