سکردو گھر میں آتشزدگی،2افراد جھلس کر جاں بحق
سکردو میں ایک افسوسناک واقعے میں گھر میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں دو افراد نے اپنی جانوں کی بازی ہار دی۔ یہ واقعہ حمید گڑھ ایریا میں سیشن جج خورشید احمد کی سرکاری رہائش گاہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے معزز جج کی اہلیہ اور بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ تاہم، واقعے میں معزز جج، ایک کانسٹیبل اور باورچی محفوظ رہے ہیں۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس حادثے نے مقامی کمیونٹی میں شدید غم و اندوہ کی لہر دوڑا دی ہے۔
Load/Hide Comments