گلگت: ریکارڈ مال میں خرد برد کا الزام،تحصیلدار نائب تحصیلدار اور پٹواری معطل
گلگت (پریس ریلیز)قائم مقام ڈویثرنل کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے ریکارڈمال میں مبینہ خردبرد کے الزام میں ایک تحصیلدار ، ایک نائب تحصیلدار ، ایک گرداور ، تین پٹواریوں اور دو نائب قاصدوں کو معطل کر دیا، قائم مقام ڈویثرنل کمشنر نےان اہلکاروں کے خلاف فوری انکوائری کے احکامات بھی جاری کردئے۔ ریکارڈمال میں مبینہ خردبرد کے الزام میں معطل کئے گۓ محکمہ مال کے ان ملازمین کے خلاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لئے گلگت بلتستان اینٹی کرپشن ایسٹبلشمنٹ کو بھی کیس بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قائم مقام ڈویثرنل کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے اس سے قبل بھی ضلع گلگت میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی انتقالات کو منسوخ کرنے کے علاوہ خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے
Load/Hide Comments