گورنمنٹ وومن کالج جٹیال گلگت میں جشن آزادی گلگت بلتستان اور نو نومبر اقبال ڈے کی مناسبت سے تقریب

گلگت۔ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن فار وومن جٹیال گلگت میں جشن ازادی گلگت بلتستان اور *نو نومبر اقبال ڈے* کی مناسبت سے ایک اہم تقریب منعقد ہوئی،جس کی مہمان خصوصی سعدیہ دانش ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی تھیں ۔تقریب میں کالج کی طالبات نے علاقائی ثقافت کے مطابق سٹالز لگائےاور رنگ برنگے پروگرام پیش کیے،جس کو مہمان خصوصی نے خوب سراہا،کالج کی پرنسپل محترمہ ماہی پروین نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء تقریب کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ کالج کے مسائل سے آگاہ کیا،مہمان خصوصی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کالج کے مسائل کو حل کرنے میں کالج کی معاونت فرمائی گی۔

May be an image of 4 people, people studying and crowd
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں