غذر اور جی بی کے تمام آرٹس کونسلز لوک ورثہ کے لیے پھر نظر انداز
غذر: (پریس ریلیز)غذر اور جی بی کے تمام آرٹس کونسلز پھر نظر اندازہر سال کی طرح اس سال بھی محکمہ ٹوریزم کی جانب سے لوک ورثہ کیلئے من پسند بندوں کی سلیکشن کی گئی جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ کہنا ہے غذر آرٹس کونسل کا، محکمہ ٹوریزم کے ذمہ داران حوش کے ناخن لیں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے صدور کو نظر انداز کر کے اپنے من پسند بندوں کو لوک ورثہ لیکر جانا گلگت بلتستان کے تمام فنکاروں کے ساتھ ناانصافی ہے محکمہ ٹوریزم اور سیاحت کے ذمہ داراں کو چاہئے کہ جی بی بھر کے تمام کونسل کے صدور سے ایسے پروگرامز کی مشاورت کے بعد سلیکشن کیا جائے نہ کہ اپنے من پسند افراد کو ہمیشہ کی طرح ساتھ لیکر جائے، یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہر سال اسی طرح اپنے من پسند بندوں کو لیکر لاکھوں کا فنڈ گبن کیا جا رہا ہے۔ ہم وزیر سیاحت و ثقافت، چیف سکریٹری، سکریٹری ٹوریزم سے گزارش کرتے ہیں کہ ان تمام کرداروں کے خلاف سختی سے نوٹس لیں اور گلگت بلتستان کے فنکاروں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کریں