سیکرٹری ہائیر ، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن کا بلتستان کے مختلف کالجز کے دورے،

گلگت (پریس ریلیز) سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن، گلگت بلتستان فرید احمد نے 11، 12 اور 13 نومبر 2024 کو بلتستان ڈویژن کے چھے اداروں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلتستان ڈویژن پروفیسر طاہر ربانی تمام دوروں میں ان کے ہمراہ تھے۔ اُن اداروں میں آمد کے موقع پر سیکریٹری کا پُرتباک استقبال کیا گیا۔

سب سے پہلے انہوں نے 11 نومبر کو گورنمنٹ گرلز انٹر کالج گمبہ، سکردو کا دورہ کیا۔ سیکریٹری نے کلاسز میں طالبات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان سے ان کے تعلیمی مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ طالبات سے سوالات بھی کئے اور طالبات کی جانب سے تسلی بخش جواب ملنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کالج ہذا کی پرنسپل ڈاکٹر نیلوفر خان نے انہیں کالج کی کارکردگی، تعلیمی معیار اور سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ انہوں نے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ سکریٹری نے کالج کے مسائل غور سے سنے اور مناسب اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔ سیکریٹری نے گرلز ڈگری کالج گمبہ سکردو کی زیر تعمیر عمارت کے تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار اور انجینئرز سے بریفنگ لی اور انہیں ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ طالبات کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن نے 12 نومبر کو گورنمنٹ ڈگری کالج خپلو کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر علی رضا نے انہیں کالج کے امور اور تعلیمی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ اس دورے کے دوران سیکریٹری فرید احمد نے مختلف کلاسوں کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبا کی تعلیمی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے تعلیمی مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سیکریٹری نے سٹوڈنٹس اور فیکلٹی ہاسٹل کے سائٹس کا بھی دورہ کیا تاکہ سہولیات اور ضروریات کا معائنہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کالج میں اساتذہ کی تعداد کو بڑھانے اور گرلز کالج کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ پرنسپل نے سیکریٹری کو کالج کے رزلٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکریٹری نے کالج کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی۔

بعدِ ازاں سیکرٹری نے گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خپلو کا دورہ کیا۔ تمام لیبس کا معائنہ کیا اور ٹریننگ کی معیار کو بہترین رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر خپلو کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا۔ جہاں ٹھیکیدار کو اگلے سال مارچ میں پینٹ کا کام شروع کرنے کا حکم دیا۔

سکریٹری نے 12 نومبر کو ہی گورنمنٹ انٹر کالج کھرمنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر گرلز ڈگری کالج کھرمنگ کے کام کا بھی جاٸزہ لیا اور ٹھیکیدار کو بروقت کام مکمل کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ نیز متعلقہ انجینئر کا آج تک ساٸٹ پر آکر کام کی نگرانی نہ کرنے پر خفگی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد سیکریٹری نے طلبا و طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی، اساتذہ کے مساٸل بروقت حل کرنے اور ساٸنس کے طلبا کے مطالبے پر کیمسٹری کا لیکچرر فراہم کرنے کی یقین دہانی کراٸی۔ نیز طلبا کو اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دینے کی تاکید فرماٸی۔ کالج کی بسوں کی مرمت کیلۓ پرنسپل پروفیسر محمد حسین کو فوراً پروپوزل بنا کر بھیجنے کی ہدایت کی۔ ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی سے اساتذہ کی کمی کے مساٸل حل ہونے پر پرنسپل نے سیکریٹری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

سیکریٹری فرید احمد نے 13 نومبر کو گورنمنٹ بوائز انٹر کالج شگر کا دورہ کیا اور اساتذہ کرام سے تفصیلی ملاقات کی۔ اپنے دورے میں انہوں نے کالج کے مختلف کلاس رومز، لائبریری، ایڈمن بلاک کا معائنہ کیا اور رہائشی طلبا سے بھی ملاقات کی اور انکو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ سیکریٹری نے زیر تعمیر بی ایس بلاک اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی بلڈنگ کا معائنہ بھی کیا اور ٹیکنیکل سیل کے انجینئرز سے تفصیلی بریفنگ لینے کے ساتھ ضروری ہدایات بھی دیئے۔ سیکریٹری کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ صدف عالم اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر طاہر ربانی بھی اس دورے میں موجود تھے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر حسن شاد نے کالج کے بارے میں سیکریٹری کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کو درپیش مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ سیکریٹری نے جملہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

سیکریٹری نے 13 نومبر کو ہی گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سکردو میں وزیراعظم ہنرمند گلگت بلتستان پروگرام کے تحت ای کامرس کی 3 ماہ کے کورس مکمل کر کے فری لانسنگ کے ذریعے اپنا ذریعہ معاش شروع کرنے والے نوجوانوں میں فری لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری فرید احمد تھے۔ محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر عاصم عبادی نے سیکریٹری کو اس پروگرام اور انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ لیپ ٹاپس سکیم پاکستان میں پہلی مرتبہ شارٹ کورسز مکمل کرنے والے آئی ٹی ٹرینیز کو فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ وفاقی وزارتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ اور چیئرپرسن نیوٹک کی جانب سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں خصوصی طور پر یہ لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھ کر فری لانسنگ کے کام کو احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں۔ چیئرپرسن نیوٹک، محترمہ گل مینا بلال احمد نے محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے ماتحت اداروں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے۔ آج اس وعدے کی تکمیل کی گئی ہے۔ کچھ دنوں کے بعد پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ گلگت میں بھی ای کامرس اور ایمیزون کے کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر سیکریٹری فرید احمد نے گلگت بلتستان میں دو نئے ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان نئے پروگرامز میں ڈپلومہ ان ٹورزم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ اور ڈپلومہ اِن مائننگ اینڈ منرلز شامل ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں