ہنزہ اور نگر کے حدود کو وجہ بناکر ترقیاتی منصوبوں کو متاثر نہ کیا جائے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

ہنزہ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہنزہ گنش سپریم کونسل اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ اور نگر کے حدود کو وجہ بناکر ترقیاتی منصوبوں کو متاثر نہ کیا جائے۔ ہم ہنزہ اور نگر میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہنزہ میں اضافی سیٹ کے حوالے سے وفاقی کو سفارش کی جائے گی۔ شاہراہ قراقرم متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے چیئرمین این ایچ اے سے رابطے میں ہیں۔ امید ہے کہ جلد یہ مسئلہ حل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ ہنزہ میں خالی آسامیوں کو مروجہ طریقہ کار کے مطابق میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لائی جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں