بیوروکریٹس کے اثاثہ جات وضع کیے جائے ،آئی ایم ایف
سرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات کا آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ منظور ۔۔۔بیوروکریٹس کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کافیصلہ ۔۔۔گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے اثاثہ جات کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں طریقہ کار وضع کریں گی۔۔۔بیوروکریٹس کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی
اعلی ترین بیوروکریٹس نے اثاثوں کی تفصیلات دینے سے اتفاق کیا، تمام اعلیٰ ترین افسران اپنے بینک اکائونٹس کی تفصیلات بھی فراہم کریں گے
گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران اندرون و بیرون ملک موجود اثاثہ جات کی تمام تفصیلات فراہم کریں گے
سرکاری افسران کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات کی فراہمی میں پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا
اعلیٰ ترین بیوروکریٹس کے تمام منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی
پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی شرط رازداری رکھنے کی بناء پرمان لی
ائی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثہ جات پبلک کرنے کی شرط رکھی تھی
آئی ایم ایف حکام نے سیاستدانوں، بیورو کریٹس اور دیگر عہدیداروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی تھیں