پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول شیرقلعہ میں سالانہ یوم والدین و تقسیم اسناد کی تقریب
غذر:پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول شیرقلعہ میں سالانہ یوم والدین و تقسیم اسناد کی تقریب منعقدکیا گیا
چئیرمین اسٹیڈنگ کمیٹی برائے تعلیم و صحت نواز خان ناجی مہمان خصوصی تھے جبکہ اسماعیلی لوکل کونسل شیرقلعہ کے بطور صدر محفل شریک ہوئے
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، سکول کے پرنسپل عنایت الرحمان نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور سکول ہذا کی کارکردگی اور تقریب کے مقاصد سے آگاہ کیا
انہوں نے کہا کہ کہ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول گزشتہ کئی سالوں سے شیرقلعہ سے شروٹ تک بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے
عنایت نے کہا کہ اس سفر میں سکول ہذا کو جو کامیابی ملی ہے اس کے پیچھے جہاں آساتذہ اور مینجمنٹ کی محنت شامل ہے وہی پر والدین کاتعاون بھی ہے
پرنسپل نے یوم والدین کے حوالے سے کہا کہ اس دن کا مقصد والدین کی خدمات کو سراہنا ہے اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا ہے
پرنسپل نے سکول کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2023-24 میں سکول ہذا کے پری پرائمری -II سے جماعت ہشتم تک 259 طلبا و طالبات زیر تعلیم تھے جن میں سے 255 طلبا و طالبات کامیاب ہوئے اور سکول کا مجموعی نتیجہ 99 فیصد رہا۔
اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ اس سال ہم نے آغا خان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ سے الحاق کر لیا ہے۔پری 9th میں داخلے کےلیے 48 طلبا و طالبات شریک ہوئے جس میں 12 طلبا و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا گیا
یہ بچے 2026 میں آغا خان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ میں ایس-ایس-سی پارٹ ون کے امتحانات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہ والدین اور ای-سی-ڈی پروگرام کےلیے روپانی فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیا گیا ہے بہت جلد شیرقلعہ مین کیمپس، رشمل کیمپس اور راما سوٹ میں کلاسز شروع کریں گے۔
اس موقع پر عنایت الرحمان نے ایم -آئی-ای-ڈی کے ڈائریکٹر عبد الجہان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایم ایم -آئی-ای-ڈی نے پی پی ایف کے ایک پروگرام میں سکول ہذا کو شامل کیا ہے جو ٹیچرز کو ٹرینگ کے ساتھ انفراسٹرکچر پر بھی کام کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے النور ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی شیرقلعہ کے چیرمین دیدار شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے اس ادارے کو اس وقت بنائے جب یہاں بچوں کےلیے سکول نہیں تھے اور بچے گورنمنٹ سکول جانے پر مجبور تھے۔ انہوں نے کہا کہ النور ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی شیرقلعہ ایک فلاح اداراہ ہے اس کی ذیلی ادارہ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول شیرقلعہ جو بلا تفریق زبان، نسل، قوم اور مزہب شیرقلعہ سے شروٹ، ہموچل تک کے طلبا و طالبات کو تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا سکول کے انتظامیہ کو مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بچوں کو فارغ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کےلیے سکول انتظامیہ ور اساتذہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
میر محفل اسماعیلی لوکل کونسل شیرقلعہ کے صدر افضل آمان نے النور ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی شیرقلعہ کے چیرمین اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول شیرقلعہ کا اس علاقے میں بہت زیادہ خدمات ہیں یہاں سے فارغ التحصیل بچے اور بچیاں مختلف اداروں میں کام کر رہے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل بچے اس ادارے میں بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کی بہتر تربیت کریں اور بچوں کی کڑی نگرانی کریں تاکہ وہ بہترین رزلٹ کے ساتھ بہترین اخلاق کا مظاہرہ بھی کریں۔
تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین اسٹیڈینگ کمیٹی نواز خان ناجی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا سب سے پہلے النور ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی شیرقلعہ کا مشکور ہو آپ نے مجھے عزت دی۔
یہ تاریخی ادارہ ہے میں والدین اور بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کامیابیاں سمیٹے ہیں۔
جس مشکل حالات میں ہمارے والدین نے ہمیں یہاں تک پہنچائیں ہے اگر آپ اس پر غور کریں گے تو مایوس نہیں ہونگے۔ہمارے دور میں تین، چار بچوں میں سے ایک بچے کو پڑھاتے تھے بچیوں کو پڑھانے کا کوئی رواج نہیں تھا۔موجودہ دور اے آئی کا ہے اس کےلیے ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا۔
خواتین کی تعلیم بہت دور سے شروع کی گئی اس کے باوجود ہماری بچیاں آگے آئی ہے۔ ہم اگر ان بچیوں پر اعتبار کریں تو ہماری مستقبل روشن ہوگئے۔
آنے والی دور میں مرد اور خواتین کی برابری کی بات نہیں ہوگی بلکہ خواتین خاندان کی سرپرستی کرے گی۔
خواتین سے گزارش ہوگی کہ صرف لکھنا ہی تعلیم نہیں ہے بلکہ اچھے شہری بننا لازمی ہے۔ بجلی ، پانی کے استعمال کو بھی جاننا ہوگا۔
اچھا شہری نہیں بنیں گے تو اس سے بہتر جانور بھی اپنے معاملات کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ صرف معاشی ترقی کے لیے تعلیم حاصل کرنا مقصد نہیں ہونا چاہیے۔
معاشرے کےلیے سوچنے والا بچہ کبھی بھی اپنے والدین کو مایوس نہیں کرسکتا ہے۔ ایک اچھا شہری بننا اور دوسرا اس تعلیم سے آپ بہتر زندگی گزاریں۔
مشکل حالات سخت لوگ پیدا کرتے ہیں اور سخت لوگ بہتر حالات پیدا کرتے ہیں اور پھر آسانیوں میں کمزور لوگ پیدا کرتے ہیں اور وہ عیش پرست بن جاتے ہیں۔جب کمزور لوگ پیدا ہونگے تو پھر واپس مشکلات کی طرف جانا پڑے گا۔
تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیا گیا اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔