22جولائی سے 27جولائی تک گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے بارش کا امکان

گلگت(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق 22جولائی سے 27جولائی تک گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اور چند مقامات پر موسلادھا بارش بھی متوقع ہے جس کے سبب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زمینی آمد ورفت بھی معطل ہونے کا خد شہ ہے۔لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید نوعیت کت موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں بل بورڈز بجلی کے تاروں اور پرانی درختوں کے نیچے جانے سے اجتناب کریں اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پذیر لوگوں بالخصوص گلئیشیر ز کے اطراف میں رہائش اور کمزور انفراسٹر کچر کے حامل افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہد ایت دی جاتی ہے۔بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی جاتی کی جاتی ہے۔ مذید برآں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی فوری اطلاع کے لئے مندرجہ نمبرات پر رابطہ کریں۔
ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ۔ ؛920100. 920102- 05811
الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت۔ :-920724 – 05811
پولیس کنٹرول روم نمبر۔-930033- 05811
ڈی ڈی ایم اے گلگت۔ ؛930346- 05811
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹیو انجینئر B&R اور ایکسیئن واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں اور ضلع گلگت کے حدود میں روڈ بلاک ہوئے مقامات میں ایمرجنسی بنیاورں پر روڈ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ضلع گلگت میں بارش کی وجہ سے بجلی کے جو بھی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں فوری پر مسائل کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو آفیسر گلگت 1122کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری ااور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت / دنیور / جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز، ایمبولینس اور سٹاف کو ہائی الر ٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں