گلگت میں بجلی بریک ڈائون کیخلاف مظاہرہ

گلگت(نمائندہ گلگت اپڈیٹس)بجلی کے طویل بریک ڈائون کے خلاف مجینی محلہ کے مکینوں نے شہید ملت روڈ کو بلاک کرکے محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا اور اس دوران روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا محکمہ برقیات کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ مجینی محلہ کے مکینوں کا کہنا تھا کہ اس وقت آفیسران اور وزیر اعلی ٰسمیت بااثر افراد کے پاس سپیشل لائنیں ہیں جہاں سے 24 گھنٹے بجلی فراہم ہورہی ہے اور عام لوگ بجلی کے لئے ترس رہے ہیں، حکومت اور محکمہ برقیات سپیشل لائنوں کا کلچر ختم کرے اور سب کو یکساں طور پر بجلی فراہم کرے ورنہ پورے گلگت میں جگہ جگہ مظاہرے کئے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں