5 اگست یوم استحصال کشمیر پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے جاری پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء جو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کئے۔ بھارت کے غیر انسانی اور مظلوم کشمیری عوام کے خلاف مصائب پر عالمی برادری بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل جینوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ بھارت کا نام نہاد جمہوریت کا ڈونگ دنیا کے سامنے واضح ہوا ہے۔ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لئے ہندوتوا ایجنڈے کو بے شرمی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ خاموش رہنے اور کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کا تماشہ دیکھنے کے بجائے اپنا کردار ادا کریں۔ انسانی حقوق اور آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام حق ہے۔ حکومت گلگت بلتستان اور یہاں کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر بھارتی مظالم اور غاصبانہ فیصلے کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔