چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا دورہ سکردو، اہم سہولیات کا افتتاح کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا

سکردو: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ابرار احمد مرزا نے سکردو میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نو تعمیر شدہ دفتر کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کا دورہ کیا جہاں پرنسپل نے ادارہ ہذا کی کارکردگی، کامیابیوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا نے اسکول کی جدید تعلیم کے فروغ کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کو سراہااور اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے سکردو میں ویمن فٹنس سنٹر کا افتتاح کیا، جو سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم اقدام ہے۔ اس سنٹر کےقیام کامقصد خواتین کو مختلف ترقیاتی اور فٹنس پروگراموں کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ اس موقع پر ویمن پارلیمنٹرین کلثوم فرمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) مشتاق احمد، کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم، ڈی آئی جی بلتستان رینج آصف اقبال اور

دیگر سرکاری آفیسران بھی موجود تھے۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے تھورگو کے مقام پر زیر تعمیر ڈسٹرکٹ پولیس لائن سکردو کے کام کا جائزہ لینے کےلئے کمشنر بلتستان نجیب عالم، ڈی آئی جی بلتستان رینج آصف اقبال مہمند ، ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان ، ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین اور محکمہ تعمیرات کے انجینئرز کے ہمراہ دورہ کیا جہاں انہیں ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر نے زیر تعمیر عمارت کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نےزیر تعمیر کاموں کا جائزہ لیا اور جلد معیاری تکمیل یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کئے۔

اپنے دورے کے اختتام پر، چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا نے پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سکردو کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے طلباء کیلئے پیشہ ورانہ تعلیم اور جدید مہارتوں کو خطے کی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ سکلز سکھانے پر زور دیا تاکہ ملک کو ہنر مند افرادی قوت میسر ہو۔ انہوں نے پولی ٹیک انسٹی ٹیوٹ سکردو کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں