محکمہ برقیات شہر کو 24میگا واٹ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے تمام وسائل بروکار لا رہا ہے، ،ترجمان محکمہ برقیات گلگت بلتستان

گلگت (پریس ریلیز)محکمہ برقیات گلگت کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے سبب گلیشئیر پگھلنے سمیت حالیہ دنوں کی طوفانی بارشوں کی وجہ مختلف نالہ جات اور بالخصوص نلتر میں سیلابی صورتحال کاسامنا ہے اور نلتر 18 میگا واٹ ہائیڈرو پاور ہاوس اور 14 میگا واٹ ہائیڈرو پاور ہاوس کے ان ٹیک چینلز اور فوربے مڈ فلو کی وجہ سے بھر گئے ہیں۔

پاور ہاوسز میں مڈفلو جانے سے مشینری کو بھاری نقصان پہنچنے کا احتمال ہے لہذا پاور ہاوسز تک مڈ فلو کی رسائی روکی جا رہی ہے اور ایک ایکسکیوٹر مسلسل ان ٹیک چینلز اور فوربے میں داخل ہونیوالے مڈفلو کو صاف کرنے پر مامور کردیا گیا ہے۔ عام صورتحال میں ان ٹیک چینلز اور فوربے میں مڈ فلو داخل ہونے پر مکمل صفائی یقینی بنانے تک پاور ہاوسز کو پانی کی فراہمی منقطع کی جاتی ہے لیکن محکمہ برقیات بے شہر کو بجلی سپلائی بحال رکھنے کیلئے پاور ہاوسز کو فعال رکھا ہوا ہے۔

محکمہ برقیات شہر کو 24 میگا واٹ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاہم بعض اوقات نلتر نالا میں شدید طغیانی کے سبب مڈ فلو میں اضافہ کی وجہ ان ٹیک چینلز اور فوربے بھر جانے کے سبب پاور ہاوسز کی مشینری کو بھاری نقصان سے بچانے کیلئے بہ امر مجبوری پاور ہاوسز کیلئے پانی کی فراہمی منقطع کی جاتی ہے اور ان ٹیک چینلزاور فوربے سے ایکسکیوٹرز کے زریعے مڈ فلو صاف کرنے کے بعد دوبارہ بجلی سپلائی بحال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے عام شیڈول سے ہٹ کر بھی بعض اوقات شہریوں کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت آگاہی فراہم کرنے میں تاخیر بھی درپیش رہتی ہے۔

محکمہ برقیات قدرتی آفات میں نامساعد حالات کے باوجود شہریوں کو بجلی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے اور تمام مشینری مڈ فلو میں بھی فعال رکھنے کیلئے حتی المقدور کوشش کی جاتی ہے تاہم بعض اوقات نالا میں شدید سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال میں بھاری پتھروں اور مڈفلو سے مشینری کو محفوظ رکھنے کیلئے کچھ دیر کیلئے بجلی کی ترسیل منقطع کی جاتی ہے اور ایسی غیر اعلانیہ بریک ڈاون کی وجہ سے عوام کو ہونیوالی زحمت پر محکمہ برقیات معذرت خواہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں