ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی سہولت کو وادی نلتر تک وسعت دینے کا فیصلہ

گلگت(پ ر)گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و فوکل پرسن ساجد ولی کی طرف سے جاری پریس رلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان کے احکاما ت کے تحت گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نلتر کو ماڈل ٹوریسٹ ڈسٹینیشن بنانے کے حوالے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ کمیونٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں متعددفیصلے کئے گئے ان میں نلتر ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کمیونٹی کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور ساتھ ہی نلتر کو ماڈل ٹورسٹ ڈسٹینیشن بنانے کے حوالے سے علاقہ عمائدین کو اعتماد میں لیا گیا پہلے فیز میں ویسٹ منجمنٹ کمپنی کی سہولت کو وادی نلتر تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ خوبصورت سیاحتی مقام وادی نلتر میں ماحول بھی صاف ستھرا رہےگا اور شہریوں کو بھی سہولت میسر ہوگی اس موقع پر عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان نے کہا کہ گلگت نلتر ماسٹر پلان کے تحت تعمیرات سے شہر اور نلتر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور تعمیرات کی مضبوطی بھی یقینی ہوگی بلڈنگ کوڈز کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا نلتر کو ماڈل ٹورسٹ ڈسٹینیشن بنانے سے سیاحوں کو سہولیات بھی میسر ہونگے اور علاقے کی خوبصورتی میں مذید اضافے کے لئے وسائل بروے کار لائے جائیں گے ویسٹ منجمنٹ کمپنی کو نلتر تک سہولیات کی فراہمی کے لئے سروسز کا آغاز کیا جائیگا تاکہ علاقے کا ویسٹ بھی محفوظ طریقے سے ٹھکانہ کیا جاسکے اس حوالے سے کمیونٹی نے گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں