گلگت:محکمہ صحت کی جانب سے بچے کو ماں کے دودھ پلانے کا عالمی ہفتہ منایا گیا

گلگت:محکمہ صحت کی جانب سے بچے کو ماں کے دودھ پلانے کا عالمی ہفتہ منایا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او، ورلڈ فوڈ پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر اداروں کے اشتراک سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے کے مہمان خصوصی سیکرٹری صحت گلگت بلتستان دلدار احمد ملک تھے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹرز اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر سیکرٹری صحت دلدار احمد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس اہم موضوع پر خواتین کو شعور دینے کی بہت ضرورت ہے کیونکہ جو مائیں بچوں کو اپنا دودھ نہیں دیتی ان میں مختلف امراض کی شکایت ہوتی ہے اور فارمولا دودھ سے بچے صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل خواتین مختلف اداروں میں کام کرتی ہیں جو کہ خوش آئند ہے مگر اس دوران شادی شدہ خواتین اپنے بچے کو اپنا دودھ نہیں پلاتی ہیں جو کہ ماں اور بچے دونوں کے لئے نقصاندہ ہے۔ میڈیکل میں بچے کو ماں کا اپنا دودھ پلانے کی تاکید ہے کیونکہ اس کے بے شمار فائدے ہیں لیکن معاشرے میں اس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اس وقت اس حوالے سے آگہی دینے کی ہے تاکہ اس سے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہو گی۔ تقریب میں طالبات نے بھی شرکت کی اور بچے کو ماں کے دودھ پلانے کے فوائد کے حوالے سے خاکے بھی پیش کئے گئے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سیکرٹری صحت دلدار احمد ملک نے مقررین اور طالبات میں شیلڈز تقسیم کئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں