وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا صوبے کے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
گلگت:وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبے میں بارشوں کی پیشگوئی کے مدنظر ضلعی انتظامیہ، جی بی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، کمیونیکیشن اینڈ ورکس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہوے ضلعی انتظامیہ، جی بی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ محکموں کو فوری طور پر انفراسٹرکچر کی بحالی اور ریلیف کے کاموں کا آغاز کریں۔ وزیر اعلی نے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کو بھی ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں کی بحالی کو یقینی بنائیں۔ بارشوں سے مزید نقصانات کے بچاو کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
Load/Hide Comments