بھرتی پالیسی پر نظرثانی، کنٹیجنٹ ملازمین کو ترجیج دی جائے، چیف سیکرٹری

گلگت : چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بھرتی پالیسی پر نظرثانی کی ہدایات جاری کردی ہیں چیف سیکرٹری کی جانب سے تمام انتظامی سیکریٹریز۔ کمشنروں اور ڈی جیز کو جاری سرکلر میں بھرتی عمل کے انجام دہی منظور شدہ بھرتی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سرکلر میں کنٹیجنٹ ملازمین کو حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری پالیسی کے مطابق ترجیح دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ سرکلر میں خواتین اور خصوصی افراد کے بھرتی کوٹہ پر پابندی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں