پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار ہماری پرانی پالیسی ہے، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار ہماری پرانی پالیسی ہے۔

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے حامی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کیلئے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے نظام کی مضبوطی کیلئے بھی پرعزم ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق ہمارے خدشات واضح ہیں، پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں