یو ای ٹی لاہور میں جی بی طلبہ کیلئے 10سیٹوں کا اضافہ

گلگت (پ ر) ترجمان برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق وزیر اعلی گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان کی کوششیں رنگ لے آئیں یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی (UET)  لاہور میں گلگت  بلتستان کے ہونہار طالب علموں کیلئے10سیٹوں کا اضافہ کردیا گیا۔۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی کو UET لاہور میں داخلے کیلئے ایک اپیل آئی تھی جس پر وزیر اعلی کی جانب سے وائس چانسلر کو گلگت  بلتستان میں انجینئرنگ یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہونہار طالب علموں کو اعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کے پیش نظر انجینئرنگ سیٹوں میں اضافے کیلئے سفارش کی گئی تھی۔ جس پر UET لاہور نے گلگت  بلتستان کے طالب علموں کیلئے 10 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے مسائل حل کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں خطے کے نوجوان نسل کو ہنر مند اور بااختیار بنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں